🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14569
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ: اجْتَمَعْنَا فِي دَارِ مَخْرَمَةَ - بَعْدَمَا قُتِلَ عُثْمَانُ - نُرِيدُ الْبَيْعَةَ، فَقَالَ أَبُو جَهْمِ بْنُ حُذَيْفَةَ: إِنَّا مَنْ بَايَعْنَا مِنْكُمْ فَإِنَّا لَا نَحُولُ دُونَ قَصَاصٍ، فَقَالَ عَمَّارٌ: أَمَّا مِنْ دَمِ عُثْمَانَ فَلَا، فَقَالَ أَبُو جَهْمٍ: اللَّهَ يَا ابْنَ سُمَيَّةَ!! اللَّهَ لَتُقَادَنَّ مِنْ جَلَدَاتٍ جُلِدْتَهَا وَلَا يُقَادُ مِنْ دَمِ عُثْمَانَ؟ قَالَ: فَانْصَرَفْنَا يَوْمَئِذٍ عَلَى غَيْرِ بَيْعَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
علقمہ بن وقاص بیان کرتے ہیں: ہم لوگ دار مخرمہ میں اکٹھے ہوئے، یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد کی بات ہے، ہمارا ارادہ بیعت کرنے کا تھا، تو سیدنا ابوجہم بن حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم لوگ بیعت اس صورت میں کریں گے کہ جب قصاص کے لئے کوئی رکاوٹ نہ بنے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: جہاں تک سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کا تعلق ہے، تو پھر یہ نہیں ہو گا، تو سیدنا ابوجہم رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کا واسطہ ہے، اے ابن سمیہ! اللہ کا واسطہ ہے، تمہیں چند کوڑے لگائے گئے تو تمہیں ان کا بدلہ دیدیا جائے، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کا قصاص نہیں لیا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں: تو اس دن ہم بیعت کیے بغیر واپس چلے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14569]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (115)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 14569 in Urdu