الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14571
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: خَطَبَهُمْ عَلِيٌّ فَقَطَعُوا عَلَيْهِ خُطْبَتَهُ، فَقَالَ: إِنَّمَا وَهَنْتُ يَوْمَ قَتْلِ عُثْمَانَ، وَضَرَبَ لَهُمْ مَثَلًا ; مَثَلَ ثَلَاثَةِ أَثْوَارٍ وَأَسَدًا اجْتَمَعُوا فِي أَجَمَةٍ: أَسْوَدُ وَأَحْمَرُ وَأَبْيَضُ، وَكَانَ الْأَسَدُ إِذَا أَرَادَ وَاحِدًا مِنْهُمُ اجْتَمَعْنَ عَلَيْهِ، فَامْتَنَعْنَ مِنْهُ، فَقَالَ الْأَسَدُ لِلْأَسْوَدِ وَالْأَحْمَرِ: إِنَّمَا يَفْضَحُنَا فِي أَجَمَتِنَا هَذِهِ وَيَشْهَرُنَا هَذَا الْأَبْيَضُ، فَدَعَانِي حَتَّى آكُلَهُ، فَلَوْنِي عَلَى لَوْنِكُمَا وَلَوْنُكُمَا عَلَى لَوْنِي، فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ قَتَلَهُ، ثُمَّ قَالَ لِلْأَسْوَدِ: إِنَّمَا يَفْضَحُنَا وَيَشْهَرُنَا فِي أَجَمَتِنَا هَذَا الْأَحْمَرُ، فَدَعْنِي حَتَّى آكُلَهُ فَلَوْنِي عَلَى لَوْنِكَ وَلَوْنُكَ عَلَى لَوْنِي، فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَقَتَلَهُ، فَقَالَ لِلْأَسْوَدِ: إِنِّي آكُلُكَ قَالَ: دَعْنِي أُصَوِّتْ ثَلَاثَةَ أَصْوَاتٍ، فَقَالَ: أَلَا إِنَّمَا أُكِلْتُ يَوْمَ أُكِلَ الْأَبْيَضُ، أَلَا إِنَّمَا أُكِلْتُ يَوْمَ أُكِلَ الْأَبْيَضُ، أَلَا إِنَّمَا أُكِلْتُ يَوْمَ أُكِلَ الْأَبْيَضُ. أَلَا إِنَّمَا وَهَنْتُ يَوْمَ قُتِلَ عُثْمَانُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ.
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیا، تو لوگوں نے ان کا خطبہ درمیان میں رکوا دیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے دن میں کمزور ہو گیا تھا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کے سامنے مثال بیان کی کہ تین بیل ہوتے ہیں، اور ایک شیر ہوتا ہے وہ ایک جگہ پر اکٹھے ہو جاتے ہیں، ایک بیل کا رنگ سیاہ ہے، ایک سرخ ہے اور ایک کا سفید ہے، شیر جب بھی ان میں سے کسی ایک پر حملہ کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو وہ تینوں شیر کے خلاف اکٹھے ہو جاتے ہیں، اور اسے اپنے پاس آنے سے روک دیتے ہیں، پھر شیر سیاہ اور سرخ بیل سے یہ کہتا ہے کہ ہمارے اس علاقے میں یہ والا سفید بیل ہمیں رسوائی کا شکار کر رہا ہے، تم مجھے موقع دو میں اسے کھا لیتا ہوں، کیونکہ میری اور تمہاری رنگت ایک جیسی ہے، اور تم دونوں کی رنگت میری طرح کی ہے، پھر وہ شیر اس پر حملہ کر کے اسے مار دیتا ہے اس کو مار دینے کے کچھ عرصہ بعد وہ سیاہ بیل سے کہتا ہے، یہ سرخ بیل ہمارے اس علاقے میں ہمیں رسوائی اور شرمندگی کا شکار کر رہا ہے، تم مجھے موقع دو کہ میں اسے کھا لوں کیونکہ میرا رنگ تمہارے رنگ کی مانند ہے، تمہارا رنگ میرے رنگ کی مانند ہے، پھر وہ دوسرے بیل پر حملہ کر کے اسے بھی مار دیتا ہے، پھر وہ سیاہ بیل سے یہ کہتا ہے کہ اب میں تمہیں کھاؤں گا، تو وہ سیاہ بیل کہتا ہے: تم مجھے موقع دو کہ میں تین مرتبہ بلند آواز میں پکار کر کچھ کہوں، پھر وہ بیل کہتا ہے: خبردار! میں اسی دن کھا لیا گیا تھا جس دن سفید بیل کو کھا لیا گیا تھا، خبردار! میں اسی دن کھا لیا گیا تھا، جس دن سفید بیل کو کھا لیا گیا تھا، خبردار! میں اسی دن کھا لیا گیا تھا، جس دن سفید بیل کو کھا لیا گیا تھا، (پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) خبردار! میں اس دن کمزور ہو گیا تھا جس دن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس سند کے ساتھ نقل کی ہے، جو اس سے پہلے والی روایت کی سند ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14571]
یہ روایت امام طبرانی نے اس سند کے ساتھ نقل کی ہے، جو اس سے پہلے والی روایت کی سند ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14571]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (113)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 14571 in Urdu