🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14573
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: كَانَتِ الشُّورَى، فَاجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَى عُثْمَانَ لِثَلَاثٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ، وَقُتِلَ عُثْمَانُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ لِثَمَانِ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ [ تَمَامَ ] سَنَةَ خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ وَسِنُّهُ ثَمَانٍ وَثَمَانُونَ سَنَةً. وَكَانَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ، وَكَانَتْ وِلَايَةُ عُثْمَانَ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد) شوریٰ کے لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے انتخاب پر متفق ہوئے تھے، یہ اس وقت کی بات ہے جب ذوالحج کے تین دن باقی رہ گئے تھے اور یہ سن 23 ہجری کی بات ہے جبکہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو جمعہ کے دن 18 ذوالحج سن 35 ہجری میں 88 برس کی عمر میں شہید کیا گیا، وہ اپنی داڑھی پر زرد خضاب لگاتے تھے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت بارہ سال رہی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14573]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (107)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14573 in Urdu