الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ مَنَاقِبِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان ان کے نسب کا بیان
حدیث نمبر: 14585
وَقَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ: أُمُّ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: فَاطِمَةُ بِنْتُ أَسَدِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيٍّ، وَيُقَالُ: إِنَّهَا أَوَّلُ هَاشِمِيَّةٍ وَلَدَتْ لِهَاشِمِيٍّ، وَقَدْ أَسْلَمَتْ وَهَاجَرَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ، وَمَاتَتْ وَدَفَنَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمُّهَا: فَاطِمَةُ بِنْتُ هَرِمِ بْنِ رَوَاحَةَ بْنِ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ مَعِيصِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ صَحِيحٌ.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام سیدہ فاطمہ بنت اسد بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی تھا، یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ پہلی ہاشمی خاتون ہیں جنہوں نے کسی ہاشمی بچے کو جنم دیا، اس خاتون نے اسلام قبول کیا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مدینہ منورہ ہجرت کی تھی، ان کا جب انتقال ہوا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دفن کروایا تھا، ان کی والدہ کا نام فاطمہ بنت ہرم بن رواحہ بن حجر بن عبدمعیص بن عامر بن لؤی تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور
یہ روایت صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14585]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور
یہ روایت صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14585]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (151)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 14585 in Urdu