الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
حدیث نمبر: 14595
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: وَضَّأْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ:" هَلْ لَكَ فِي فَاطِمَةَ تَعُودُهَا؟". فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَامَ مُتَوَكِّئًا عَلَيَّ فَقَالَ:" أَمَا إِنَّهُ سَيَحْمِلُ ثِقْلَهَا غَيْرُكَ وَيَكُونُ أَجْرُهَا لَكَ". قَالَ: فَكَأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ عَلَيَّ شَيْءٌ حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى فَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلَامُ، فَقَالَ:" كَيْفَ تَجِدُكِ؟". فَقَالَتْ: وَاللَّهِ لَقَدِ اشْتَدَّ حُزْنِي، وَاشْتَدَّتْ فَاقَتِي، وَطَالَ سَقَمِي.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّ يَدِهِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ: قَالَ:" أَمَا تَرْضَيْنَ أَنْ أُزَوِّجَكِ أَقْدَمَ أُمَّتِي سِلْمًا، وَأَكْثَرَهُمْ عِلْمًا، وَأَعْظَمَهُمْ حِلْمًا؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ طَهْمَانَ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروا رہا تھا، آپ نے دریافت کیا: کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو کہ تم فاطمہ کی عیادت کے لئے جاؤ؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے ٹیک لگا کے اٹھے، آپ نے ارشاد فرمایا: عنقریب اس کا بوجھ تمہارے علاوہ اور اٹھائے گا، اور اس کا اجر تمہیں ملے گا، راوی کہتے ہیں: یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے مجھ پر کوئی چیز نہیں ہے، یہاں تک کہ ہم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا کیا حال ہے؟ انہوں نے عرض کی: اللہ کی قسم! میری پریشانی شدید ہو چکی ہے، میرا فاقہ طویل ہو چکا ہے، میری بیماری طویل ہو چکی ہے۔ عبداللہ کہتے ہیں: میں نے اپنے والد کی تحریر میں ان کے ہاتھ کے ساتھ یہ حدیث لکھی ہوئی پائی ہے کہ جس میں یہ الفاظ ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ میں نے تمہاری شادی اس شخص کے ساتھ کی ہے، جو میری امت میں اسلام قبول کرنے میں سب سے پہلے ہے، علم میں سب سے زیادہ ہے، اور بردباری کے حوالے سے سب سے بڑا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن طہمان ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14595]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (26/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 14595 in Urdu