الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”میں جس کا مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے“
حدیث نمبر: 14623
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: شَهِدْنَا الْمَوْسِمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَلَغْنَا مَكَانًا يُقَالُ لَهُ: غَدِيرُ خُمٍّ، فَنَادَى: الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ، فَاجْتَمَعْنَا الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَطَنَا فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، بِمَ تَشْهَدُونَ". قَالُوا: نَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. قَالَ:" ثُمَّ مَهْ؟". قَالُوا: وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ. قَالَ:" فَمَنْ وَلِيُّكُمْ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَانَا قَالَ:" مَنْ وَلِيُّكُمْ؟". ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ إِلَى عَضُدِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَقَامَهُ، فَنَزَعَ عَضُدُهُ فَأَخَذَ بِذِرَاعَيْهِ، فَقَالَ:" مَنْ يَكُنِ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَاهُ فَإِنَّ هَذَا مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ، اللَّهُمَّ مَنْ أَحَبَّهُ مِنَ النَّاسِ فَكُنْ لَهُ حَبِيبًا، وَمَنْ أَبْغَضَهُ فَكُنْ لَهُ مُبْغِضًا، اللَّهُمَّ إِنِّي لَا أَجِدُ أَحَدًا أَسَتَوْدِعُهُ فِي الْأَرْضِ بَعْدَ الْعَبْدَيْنِ الصَّالِحَيْنِ غَيْرَكَ ; فَاقْضِ لَهُ بِالْحُسْنَى".
قَالَ بِشْرٌ: قُلْتُ: مَنْ هَذَيْنِ الْعَبْدَيْنِ الصَّالِحَيْنِ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَهُوَ لَيِّنٌ، وَمَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ أَيْضًا.
قَالَ بِشْرٌ: قُلْتُ: مَنْ هَذَيْنِ الْعَبْدَيْنِ الصَّالِحَيْنِ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَهُوَ لَيِّنٌ، وَمَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ أَيْضًا.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجۃ الوداع کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہم ایک جگہ پہنچے جسے غدیر خم کہا: جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کروایا کہ سب لوگ اکٹھے ہو جائیں، یعنی ہم مہاجرین اور انصار اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم کس بات کی گواہی دیتے ہو؟ ہم نے عرض کی: ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اور کس بات کی گواہی دیتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اس بات کی کہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا ولی کون ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول ہمارے مولیٰ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا ولی کون ہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بازو پر رکھا، انہیں کھڑا کیا، پھر ان کے بازو کو چھوڑا اور ان کی کلائی کو پکڑ لیا اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”اللہ اور اس کا رسول جس کے مولیٰ ہوں، تو یہ بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا، اے اللہ! لوگوں میں سے جو شخص اس سے محبت رکھے، تو اس شخص کے لئے محبت کرنے والا ہو جانا، اور جو شخص اس سے بغض رکھے، تو اس کے لئے غصہ کرنے والا ہو جانا، اے اللہ! دو نیک لوگوں کے بعد مجھے تیرے علاوہ اور کوئی ایسا نہیں ملتا، زمین میں اس کو میں جس کے سپرد کروں، تو اس کے بارے میں بھلائی کا فیصلہ دینا۔“ بشر نامی راوی کہتے ہیں: میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا: وہ دو نیک بندے کون تھے؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے، اور وہ کمزور ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی بھی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14623]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے، اور وہ کمزور ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی بھی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14623]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2505)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14623 in Urdu