الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”میں جس کا مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے“
حدیث نمبر: 14625
وَعَنْ نَذِيرٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ يَوْمَ الْجَمَلِ لِطَلْحَةَ: أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا طَلْحَةُ، سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ"؟. قَالَ: بَلَى، فَذَكَرَ وَانْصَرَفَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَنَذِيرٌ تَفَرَّدَ عَنْهُ ابْنُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَنَذِيرٌ تَفَرَّدَ عَنْهُ ابْنُهُ.
نذیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو جنگ جمل کے دن سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اے طلحہ! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا، اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا۔“ تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں، انہیں یہ بات یاد آئی تو وہ واپس چلے گئے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور نذیر نامی راوی سے روایت نقل کرنے میں اس کا بیٹا منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14625]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور نذیر نامی راوی سے روایت نقل کرنے میں اس کا بیٹا منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14625]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2528)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14625 in Urdu