الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابُ فَتْحِ بَابِهِ الَّذِي فِي الْمَسْجِدِ .
مسجد میں موجود حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مخصوص دروازے کو کھلا رکھا جانا
حدیث نمبر: 14674
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْطَلِقْ، فَمُرْهُمْ فَلْيَسُدُّوا أَبْوَابَهُمْ". فَانْطَلَقْتُ، فَقُلْتُ لَهُمْ فَفَعَلُوا إِلَّا حَمْزَةَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ فَعَلُوا إِلَّا حَمْزَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُلْ لِحَمْزَةَ فَلْيُحَوِّلْ بَابَهُ". فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُكَ أَنْ تُحَوِّلَ بَابَكَ. فَحَوَّلَهُ، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فَقَالَ:" ارْجِعْ إِلَى بَيْتِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ وَقَدْ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ وَقَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم جاؤ اور انہیں یہ ہدایت کرو کہ وہ اپنے دروازے بند کر دیں۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں گیا۔ میں نے ان لوگوں کو کہا:، ان لوگوں نے ایسا کر لیا، صرف حمزہ نے ایسا نہیں کیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! حمزہ کے علاوہ باقی سب لوگوں نے ایسا کر لیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم حمزہ سے یہ کہو کہ اپنا دروازہ منتقل کر لے، میں نے آ کے کہا: اللہ کے رسول نے آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ آپ اپنا دروازہ منتقل کر لیں، تو انہوں نے اسے منتقل کر لیا، پھر میں جب واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ کھڑے ہوئے نماز ادا کر رہے تھے، آپ نے فرمایا: تم اپنے گھر واپس چلے جاؤ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14674]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14674]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2553)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14674 in Urdu