الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابُ فَتْحِ بَابِهِ الَّذِي فِي الْمَسْجِدِ .
مسجد میں موجود حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مخصوص دروازے کو کھلا رکھا جانا
حدیث نمبر: 14676
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَدِّ الْأَبْوَابِ كُلِّهَا غَيْرَ بَابِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -. فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْرَ مَا أَدْخُلُ أَنَا وَحْدِي وَأَخْرُجُ قَالَ:" مَا أَمَرْتُ بِشَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ". فَسَدَّهَا كُلَّهَا غَيْرَ بَابِ عَلِيٍّ. قَالَ: وَرُبَّمَا مَرَّ وَهُوَ جُنُبٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے مخصوص دروازے کے علاوہ باقی دروازوں کو بند کرنے کا حکم دیا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اتنی مقدار کی اجازت دے دیں، جس میں سے، میں اکیلا داخل ہو سکوں اور باہر جا سکوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے اس بات کا حکم نہیں دیا گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے مخصوص دروازے کے علاوہ باقی تمام دروازے بند کروا دیے، راوی بیان کرتے ہیں: بعض اوقات سیدنا علی رضی اللہ عنہ وہاں سے ایسی حالت میں گزر جاتے تھے کہ وہ جنابت کی حالت میں ہوتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن عبداللہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14676]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن عبداللہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14676]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2031»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 14676 in Urdu