🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 147
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: جِئْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْعَبَّاسُ جَالِسٌ عَنْ يَمِينِهِ، وَفَاطِمَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عَنْ يَسَارِهِ، فَقَالَ:" يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اعْمَلِي لِلَّهِ خَيْرًا ; فَإِنِّي لَا أُغْنِي عَنْكِ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قَالَ - يَعْنِي ذَلِكَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. قَالَ:" يَا عَبَّاسُ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، يَا عَمَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اعْمَلْ لِلَّهِ خَيْرًا ; فَإِنِّي لَا أُغْنِي عَنْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" يَا حُذَيْفَةُ، ادْنُ" فَدَنَوْتُ، ثُمَّ قَالَ:" يَا حُذَيْفَةُ، ادْنُ" فَدَنَوْتُ، ثُمَّ قَالَ:" يَا حُذَيْفَةُ، مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَآمَنَ بِمَا جِئْتُ بِهِ ; حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ النَّارَ، وَوَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُسِرُّ هَذَا أَوْ أُعْلِنُهُ؟ قَالَ:" أَعْلِنْهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ قَطَرِيٍّ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حُذَيْفَةَ، وَقَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُهُ إِلَّا فِي هَذَا الْحَدِيثِ، وَقَطَرِيٌّ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس وقت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف تشریف فرما تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے محمد کی صاحبزادی فاطمہ! تم اللہ تعالیٰ کے لیے بھلائی کا عمل کرو، کیونکہ میں قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر آپ نے فرمایا ہے: اے جناب عبدالمطلب کے صاحبزادے! جناب عباس! اے اللہ، کے رسول کے چچا! آپ اللہ تعالیٰ کے لیے بھلائی کا عمل کریں، کیونکہ قیامت کے دن میں اللہ تعالٰی کے مقابلے میں آپ کے کسی کام نہیں آ سکتا، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے حذیفہ! قریب ہو جاؤ! میں قریب ہوا، تو آپ نے پھر یہ فرمایا: اے حذیفہ! قریب ہو جاؤ! میں قریب ہوا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے حذیفہ! جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے علاوہ، اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اللہ کا رسول ہوں، اور وہ شخص اس بات پر ایمان رکھے، جو میں لے کر آیا ہوں، تو اللہ تعالٰی اس پر آگ کو حرام کر دے گا، اور اس شخص کے لئے جنت واجب ہو جائے گی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس بات کو پوشیدہ رکھوں؟ یا اس کا اعلان کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کا اعلان کر دو!
یہ روایت امام بزار نے، قطری نامی راوی کے حوالے سے، سماک بن حذیفہ سے نقل کی ہے، امام بزار فرماتے ہیں۔ ہمیں اس راوی (یعنی سماک بن حذیفہ) کا علم، صرف اسی روایت کے حوالے سے ہے، اور قطری نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 147]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 28»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 147 in Urdu