🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابٌ فِي مَنْ يُحِبُّهُ أَيْضًا ، وَيَبْغَضُهُ [ أَوْ يَسُبُّهُ ] .
اس شخص کا بیان، جو ان سے محبت رکھتا ہے، جو ان سے بغض رکھتا ہے، یا جو انہیں برا کہتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14727
وَعَنْ سَفِينَةَ - وَكَانَ خَادِمًا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَوَائِرُ فَصَنَعْتُ لَهُ بَعْضَهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ أَتَيْتُهُ بِهِ، فَقَالَ:" مِنْ أَيْنَ لَكَ هَذَا؟". فَقُلْتُ: مِنَ الَّتِي أَتَيْتُ بِهِ أَمْسَ، فَقَالَ:" أَلَمْ أَقُلْ لَكَ لَا تَدَّخِرَنَّ لِغَدٍ طَعَامًا، لِكُلِّ يَوْمٍ رِزْقُهُ؟". ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ أَدْخِلْ عَلَيَّ أَحَبَّ خَلْقِكَ إِلَيْكَ يَأْكُلُ مَعِي مِنْ هَذَا الطَّيْرِ". فَدَخَلَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ:" اللَّهُمَّ وَإِلَيَّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ پرندے تحفے کے طور پر پیش کیے گئے، میں نے ان میں سے کچھ آپ کے لئے تیار کیے، صبح کے وقت میں انہیں لے کے آپ کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہاں سے آئے ہیں، میں نے عرض کی: یہ وہی ہیں جو گزشتہ شام آپ کے پاس لائے گئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تم سے یہ نہیں کہا: تھا کہ تم نے کل کے لئے کھانے کی کوئی چیز سنبھال کے نہیں رکھنی ہے، ہر دن کے لئے مخصوص رزق ہوتا ہے، پھر آپ نے دعا کی: اے اللہ! میرے پاس اپنی مخلوق میں سے اپنے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ ترین فرد کو لے آ! تاکہ وہ میرے ساتھ اس پرندے کا گوشت کھائے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اندر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! یہ (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) میرے نزدیک بھی (سب سے زیادہ محبوب ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف فطر بن خلیفہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14727]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3841، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6664/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14727 in Urdu