🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. بَابُ وَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14780
وَعَنْ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ: أَنَّهُ عَادَ عَلِيًّا فِي شَكْوَى اشْتَكَاهَا، فَقَالَ لَهُ: لَقَدْ تَخَوَّفْنَا عَلَيْكَ فِي شَكْوَاكَ هَذِهِ. فَقَالَ: وَلَكِنِّي وَاللَّهِ مَا تَخَوَّفْتُ عَلَى نَفْسِي مِنْهُ ؛ لِأَنِّي سَمِعْتُ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّكَ سَتُضْرَبُ ضَرْبَةً هُنَا، وَضَرْبَةً هَاهُنَا - وَأَشَارَ إِلَى صُدْغِهِ - فَيَسِيلُ دَمُهَا حَتَّى يُخَضِّبَ لِحْيَتَكَ، وَيَكُونَ صَاحِبُهَا أَشْقَاهَا كَمَا كَانَ عَاقِرُ النَّاقَةِ أَشْقَى ثَمُودَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوسنان دؤلی بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیماری کے دوران ان کی عیادت کرنے کے لئے گئے، تو انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمیں آپ کی اس بیماری کے حوالے سے آپ کے بارے میں اندیشہ ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لیکن اللہ کی قسم! مجھے اس بیماری کے حوالے سے اپنی ذات کے بارے میں کوئی خوف نہیں ہے، کیونکہ میں نے سیدنا صادق و مصدوق صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم پر یہاں ضرب لگائی جائے گی اور یہاں ضرب لگائی جائے گی۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی کنپٹی کی طرف اشارہ کیا کہ یہاں سے خون بہے گا اور تمہاری داڑھی کو رنگین کر دے گا۔ ”اور ایسا کرنے والا شخص سب سے زیادہ بدنصیب ہو گا، جس طرح اونٹنی کے پاؤں کاٹنے والا شخص قوم ثمود کا سب سے زیادہ بدنصیب شخص تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14780]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4647، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 173»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 14780 in Urdu