الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابُ مَنَاقِبِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14831
وَعَنْ شَيْخٍ قَدِمَ مِنَ الْمَوْصِلِ قَالَ: صَحِبْتُ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، فَأَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ بِأَرْضٍ قَفْرٍ، فَقَالَ: اسْتُرْنِي، فَسَتَرْتُهُ فَحَانَتْ مِنِّي الْتِفَاتَةٌ إِلَيْهِ، فَرَأَيْتُهُ مُجَدَّعًا بِالسُّيُوفِ، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ بِكَ أَثَارًا مَا رَأَيْتُهَا بِأَحَدٍ قَطُّ! قَالَ: وَقَدْ رَأَيْتَ ذَلِكَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ مَا مِنْهَا جِرَاحَةٌ إِلَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالشَّيْخُ الْمَوْصِلِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالشَّيْخُ الْمَوْصِلِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
موصل سے آنے والے ایک بزرگ بیان کرتے ہیں: میں ایک سفر میں سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا انہیں ایک بے آب و گیاہ جگہ پر جنابت لاحق ہو گئی، تو انہوں نے فرمایا: تم میرے لئے پردہ کرو، میں نے ان کے لئے پردہ کیا، جب میں نے ان کے جسم پر دیکھا، تو میں نے دیکھا کہ ان کے جسم پر تلواروں کے بہت سے سارے نشان ہیں، تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ پر بہت سارے نشانات دیکھ رہا ہوں، اتنے نشانات میں نے کبھی کسی پر نہیں دیکھے، انہوں نے دریافت کیا: کیا تم نے وہ دیکھ لیے ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں، تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! ان میں سے ہر ایک زخم اللہ کے رسول کے (ہمراہ جنگ کرتے ہوئے) اور اللہ کی راہ میں لگا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، موصل سے تعلق رکھنے والے بزرگ سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14831]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، موصل سے تعلق رکھنے والے بزرگ سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14831]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (229)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14831 in Urdu