🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
92. بَابُ مَنَاقِبِ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14909
وَعَنْ ابْنِ شَوْذَبٍ قَالَ: جَعَلَ أَبُو أَبِي عُبَيْدَةَ يَتَصَدَّى لَهُ يَوْمَ بَدْرٍ، فَجَعَلَ أَبُو عُبَيْدَةَ يَحِيدُ عَنْهُ، فَلَمَّا أَكْثَرَ قَصَدَهُ أَبُو عُبَيْدَةَ فَقَتَلَهُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَذِهِ الْآيَةَ: (لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ أُولَئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيمَانَ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحٍ مِنْهُ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ أُولَئِكَ حِزْبُ اللَّهِ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ)
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن شوذب بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے والد ان کے سامنے آتے رہے لیکن سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ ان سے پہلو تہی کرتے رہے جب ان کے والد ان کے سامنے زیادہ آنے لگے تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے انہیں قتل کر دیا، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”تم اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والی قوم کو نہیں پاؤ گے کہ وہ ان سے دوستی رکھیں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی ہو، خواہ (مخالفت کرنے والے) ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا ان کے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں، یہ (مؤمنین) وہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ایمان نقش کر دیا ہے، اور اپنی طرف کی روح کے ذریعے ان کی تائید کی ہے، وہ (اللہ تعالیٰ) ان (مؤمن) لوگوں کو جنتوں میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہتی ہوں گی، اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، اللہ تعالیٰ ان سے راضی اور وہ لوگ اس سے راضی، یہ لوگ اللہ کا گروہ ہیں اور خبردار! بیشک اللہ کے گروہ (کے افراد) ہی کامیابی پانے والے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14909]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2762) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (360)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 14909 in Urdu