🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. بَابٌ فِي فَضْلِ جَمَاعَةٍ مِنْ الصَّحَابَةِ مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَغَيْرُهُمَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا .
صحابہ کرام کی جماعت کی فضیلت کا بیان ان میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات شامل ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14932
عَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَتَانِي فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يُحِبُّ مِنْ أَصْحَابِكَ أَرْبَعَةٌ، وَيَأْمُرُكَ أَنْ تُحِبَّهُمْ". قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: سَمِّهِمْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَمَا إِنَّ عَلِيًّا مِنْهُمْ". حَتَّى إِذَا كَانَ الْغَدَاةُ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، النَّفَرُ الَّذِينَ أَخْبَرَكَ اللَّهُ أَنَّهُ يُحِبُّهُمْ؟ قَالَ:" عَلِيٌّ، وَأَبُو ذَرٍّ الْغِفَارِيُّ، وَالْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ، وَسَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ النُّورِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ كَذَّبَهُ شُعْبَةُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: آپ کا پروردگار آپ کے اصحاب میں سے چار افراد سے محبت رکھتا ہے، اور وہ آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ آپ بھی ان سے محبت رکھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے سامنے ان لوگوں کا نام بیان کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ان میں سے ایک علی ہے، اگلے دن لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ افراد جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ بتایا ہے کہ وہ ان سے محبت رکھتا ہے (وہ کون ہیں؟) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علی، ابوذر غفاری، مقداد بن اسود اور سلمان فارسی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی اور دیگر حضرات نے بھی اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالنور بن عبداللہ ہے جسے شعبہ نے جھوٹا قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14932]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7142»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 14932 in Urdu