الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
88. بَابُ الْوُضُوءِ بِفَضْلِ الْمَرْأَةِ .
عورت کے بچائے ہوئے پانی سے وضو کرنا
حدیث نمبر: 1498
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ يَأْكُلُ أَحَدُنَا وَهُوَ جُنُبٌ؟ قَالَ:" لَا يَأْكُلُ حَتَّى يَتَوَضَّأَ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ يَرْقُدُ الْجُنُبُ؟ قَالَ:" مَا أُحِبُّ أَنْ يَرْقُدَ وَهُوَ جُنُبٌ حَتَّى يَتَوَضَّأَ ; فَإِنِّي أَخْشَى أَنْ يُتَوَفَّى، فَلَا يَحْضُرُهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ يَزِيدَ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ الْحَرَّانِيُّ الطَّرَائِقِيُّ، وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَدُوقٌ، وَقَالَ أَبُو عَرُوبَةَ الْحَرَّانِيُّ وَابْنُ عَدِيٍّ: لَا بَأْسَ بِهِ، يَرْوِي عَنْ مَجْهُولِينَ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ وَأَبُو أَحْمَدَ الْحَاكِمُ: يَرْوِي عَنْ قَوْمٍ ضِعَافٍ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُشْبِهُ بَقِيَّةَ فِي رِوَايَتِهِ عَنِ الضُّعَفَاءِ.

سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم میں سے کوئی ایک جنابت کی حالت میں کچھ کھا سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اُس وقت تک کچھ نہ کھائے، جب تک وضو نہیں کر لیتا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا جنبی شخص سو سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ وہ جنابت کی حالت میں سو جائے، جب تک وہ وضو نہیں کر لیتا، کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اگر وہ ایسی حالت میں انتقال کر گیا، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام اس کے پاس نہیں آئیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے عثمان بن عبدالرحمن نے عبدالحمید بن یزید سے روایت کیا ہے، اور عثمان بن عبدالرحمن نامی راوی، حرانی، طرائقی ہے، جسے یحیی بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، ابوعروبہ حرانی اور ابن عدی کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس نے مجبول لوگوں سے روایت نقل کی ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور ابو أحمد حاکم کہتے ہیں: اس نے ضعیف لوگوں سے روایات نقل کی ہیں، ابوحاتم بیان کرتے ہیں: ضعیف لوگوں سے روایت نقل کرنے میں یہ بقیہ کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1498]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1498 in Urdu