الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. بَابُ فِي فَضْلِ أَهْلِ الْبَيْتِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
اہل بیت کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15015
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ الْعَبَّاسُ يَعُودُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ، فَرَفَعَهُ فَأَجْلَسَهُ عَلَى سَرِيرِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَفَعَكَ اللَّهُ يَا عَمِّ". فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ: هَذَا عَلِيٌّ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ:" يَدْخُلُ". فَدَخَلَ وَمَعَهُ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ، فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ: هَؤُلَاءِ وَلَدُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" وَهُمْ وَلَدُكَ يَا عَمِّ". قَالَ: أَتُحِبُّهُمَا؟ قَالَ:" أَحَبَّكَ اللَّهُ كَمَا أَحْبَبْتُهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْحَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْحَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کرنے کے لئے آئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھایا اور آپ کو پلنگ پر بٹھا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے چچا! اللہ تعالیٰ آپ کو سربلندی عطا کرے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: علی اندر آنے کی اجازت مانگ رہا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اندر آ جائے، تو وہ اندر آئے اور ان کے ساتھ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: یا رسول اللہ! یہ آپ کی اولاد ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے چچا جان یہ آپ کی بھی اوالاد ہیں، انہوں نے دریافت کیا: کیا آپ ان دونوں سے محبت رکھتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ آپ سے بھی اسی طرح محبت رکھے جس طرح ان دونوں سے محبت رکھتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یحیی حجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15015]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یحیی حجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15015]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (246)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2986»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15015 in Urdu