الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
حدیث نمبر: 15102
عَنْ بِشْرِ بْنِ غَالِبٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَرَأَى الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ وَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدَ اللَّهِ، لَقَدْ رَأَيْتُكَ عَلَى يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ خَضَّبْتَهُمَا دَمًا حِينَ أَتَى بِكَ حِينَ وُلِدْتَ فَسُرِرْتُ، فَلَفَّكَ فِي خِرْقَةٍ، وَلَقَدْ تَفَلَ فِي فِيكَ، وَلَقَدْ تَكَلَّمَ بِكَلَامٍ لَا أَدْرِي مَا هُوَ، وَلَقَدْ كَانَتْ فَاطِمَةُ سَبَقَتْهُ بِسُرَّةِ الْحَسَنِ، فَقَالَ:" لَا تَسْبِقِينِي بِهَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
بشر بن غالب بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، انہوں نے سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو کہا: ”اے ابوعبداللہ! میں نے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ہاتھوں پر دیکھا تھا، آپ نے ان دونوں ہاتھوں کو خون سے رنگ دیا تھا، یہ اس وقت کی بات ہے جب آپ کی پیدائش ہوئی اور آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو میں خوش ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو ایک کپڑے میں لپیٹا، آپ کے منہ میں لعاب دہن ڈالا اور کچھ کلمات ارشاد فرمائے، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیا تھے، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی ناف (کاٹنے) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہل کر لی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس معاملے میں مجھ سے پہل نہ کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15102]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15102]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2767»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 15102 in Urdu