الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
حدیث نمبر: 15125
وَعَنْ شَيْبَانَ بْنِ مُخَرَّمٍ - وَكَانَ عُثْمَانِيًّا - قَالَ: إِنِّي لَمَعَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - إِذْ أَتَى كَرْبَلَاءَ، فَقَالَ: يُقْتَلُ بِهَذَا الْمَوْضِعِ شَهِيدٌ لَيْسَ مِثْلُهُ شُهَدَاءُ إِلَّا شُهَدَاءَ بَدْرٍ، فَقُلْتُ: بَعْضُ كِذْبَاتِهِ، وَثَمَّ رِجْلُ حِمَارٍ مَيِّتٍ، فَقُلْتُ لِغُلَامِي: خُذْ رِجْلَ هَذَا الْحِمَارِ، فَأَوْتِدْهَا فِي مَقْعَدِهِ، وَغَيِّبْهَا، فَضَرَبَ الظَّهْرَ ضَرْبَةً، فَلَمَّا قُتِلَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ انْطَلَقْتُ وَمَعِي أَصْحَابِي، فَإِذَا جُثَّةُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَى رِجْلِ ذَلِكَ الْحِمَارِ، وَإِذَا أَصْحَابُهُ رُبَضَةٌ حَوْلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
شیبان بن مخرم، جو عثمانی تھے۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا وہ کربلا آئے تو انہوں نے فرمایا: اس مقام پر ایک شخص شہید کیا جائے گا، اس طرح کا شہید اور کوئی نہیں ہو گا البتہ شہداء بدر کا معاملہ مختلف ہے، میں نے سوچا شاید یہ کوئی غلط بیانی ہے، وہاں ایک مردہ گدھے کی ٹانگ پڑی ہوئی تھی، میں نے اپنے غلام کو کہا: تم اس گدھے کی ٹانگ کو لو اور اسے ان کے بیٹھنے کی جگہ میں گاڑ دو اور اسے چھپا دو، تو اس نے ایک ضرب لگا کر اسے گاڑ دیا، راوی کہتے ہیں: جب سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو شہید کیا گیا، تو میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جا رہا تھا، وہاں سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی لاش اس گدھے کی ٹانگ پر پڑی ہوئی تھی اور ان کے ساتھیوں کی لاشیں ارگرد پڑی ہوئی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15125]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15125]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2826)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15125 in Urdu