الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
94. بَابٌ فِي مَسِّ الْقُرْآنِ .
قرآن کو چھو لینا
حدیث نمبر: 1514
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ - وَكَانَ شَابًّا -: وَفَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدُونِي أَفْضَلَهُمْ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ، وَقَدْ فَضَلْتُهُمْ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ أَمَّرْتُكَ عَلَى أَصْحَابِكَ وَأَنْتَ أَصْغَرُهُمْ، وَلَا تَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلَّا وَأَنْتَ طَاهِرٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فِي جُمْلَةِ حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِيمَا تَجِبُ فِيهِ الزَّكَاةُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: ثِقَةٌ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ.

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ نے بتایا: جب وہ نوجوان تھے، تو وہ وفد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ بیان کرتے ہیں: میرے ساتھیوں نے مجھے پایا، کہ قرآن یاد رکھنے کے حوالے سے، میں ان سب سے زیادہ فضیلت رکھتا ہوں، اور مجھے اُن پر سورہ بقرہ (حفظ ہونے) کے حوالے سے بھی فضیلت حاصل تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں، تمہارے ساتھیوں کا امیر مقرر کرتا ہوں، اگرچہ تم ان سے عمر میں سب سے چھوٹے ہو، تم قرآن کو صرف اُس وقت چھونا، جب تم پاک ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو ان صورتوں کے بارے میں ہے، جن میں زکوۃ واجب ہوتی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن رافع ہے، جسے یحییٰ بن معین اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ ثقہ لیکن مقارب الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1514]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8336»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1514 in Urdu