الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابٌ فِي الْحَمَّامِ وَالنُّورَةِ .
حمام اور نورہ (یعنی بال صفا پاؤڈر) کا بیان
حدیث نمبر: 1518
وَعَنِ السَّائِبِ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ نِسْوَةً دَخَلْنَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ مَنْ أَهْلِ حِمْصٍ، فَسَأَلَتْهُنَّ مِمَّنْ أَنْتُنَّ؟ فَقُلْنَ: مِنْ أَهْلِ حِمْصٍ، فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَزَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا خَرَقَ اللَّهُ عَنْهَا سِتْرًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام سائب بیان کرتے ہیں: کچھ خواتین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں، اُن خواتین کا تعلق حمص سے تھا، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اُن سے دریافت کیا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ انہوں نے جواب دیا: حمص کے رہنے والوں سے، سیدہ امت مسلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو عورت اپنے گھر کے علاوہ، کہیں اپنے کپڑے اتارتی ہے، اللہ تعالیٰ اس کا پردہ فاش کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1518]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1518]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26029»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1518 in Urdu