الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
103. بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِهَا وَتَزْوِيجِهَا بِعَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان اور ان کی شادی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ہونا
حدیث نمبر: 15217
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ أَيْضًا قَالَتْ: كُنْتُ فِي زِفَافِ فَاطِمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا أَصْبَحَتْ جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَرَبَ الْبَابَ، فَقَامَتْ إِلَيْهِ أُمُّ أَيْمَنَ فَفَتَحَتْ لَهُ الْبَابَ، فَقَالَ لَهَا:" يَا أُمَّ أَيْمَنَ، ادْعِي لِي أَخِي". فَقَالَتْ: أَخُوكَ هُوَ - [ أَيْ كَلِمَةٌ يَمَانِيَّةٌ ] - وَتُنْكِحُهُ ابْنَتَكَ؟ قَالَ:" يَا أُمَّ أَيْمَنَ، ادْعِي لِي". فَسَمِعَ النِّسَاءُ صَوْتَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَحَشْحَشْنَ، فَجَلَسَ فِي نَاحِيَةٍ، ثُمَّ جَاءَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَدَعَا لَهُ، ثُمَّ نَضَحَ عَلَيْهِ مِنَ الْمَاءِ، ثُمَّ قَالَ:" ادْعُوا لِي فَاطِمَةَ". فَجَاءَتْ وَهِيَ عَرِقَةٌ، أَوْ حِزِقَةٌ مِنَ الْحَيَاءِ، فَقَالَ:" اسْكُتِي ; فَقَدَ أَنَكَحْتُكِ أَحَبَّ أَهْلِ بَيْتِي إِلَيَّ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، وہ بیان کرتی ہیں: جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی تو اگلے دن صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے دروازے پر دستک دی، سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا اٹھ کر آپ کے پاس گئیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دروازہ کھولا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: اے ام ایمن! میرے بھائی کو میرے پاس بلا کے لاؤ، انہوں نے عرض کی: وہ آپ کے بھائی ہیں اور آپ نے اپنی صاحبزادی کی شادی ان کے ساتھ کر دی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ام ایمن! اسے میرے پاس بلا کے لاؤ، خواتین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سن لی، وہ ایک طرف ہو گئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کونے میں تشریف فرما ہوئے، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا پھر آپ نے ان پر پانی چھڑکا، پھر فرمایا: میرے پاس فاطمہ کو بلا کے لاؤ، جب وہ آئیں تو وہ شرم کی وجہ سے دہری ہو رہی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خاموش ہو جاؤ، میں نے تمہاری شادی اس شخص کے ساتھ کی ہے جو میرے اہل بیت میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور پہلی روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15217]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (136/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15217 in Urdu