الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. بَابُ فَضْلِ خَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ زَوْجَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15273
وَعَنْ فَاطِمَةَ أَنَّهَا قَالَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيْنَ أَمُّنَا خَدِيجَةُ؟ قَالَ:" فِي بَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ، لَا لَغْوَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ، بَيْنَ مَرْيَمَ وَآسِيَةَ". قَالَتْ: مِنْ هَذَا الْقَصَبُ؟ قَالَ:" لَا. بَلْ مِنَ الْقَصَبِ الْمَنْظُومِ بِالدُّرِّ وَاللُّؤْلُؤِ وَالْيَاقُوتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ مُهَاجِرِ بْنِ مَيْمُونٍ عَنْهَا، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَلَا أَظُنْهُ سَمِعَ مِنْهَا، وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: ہماری والدہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کہاں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: موتی سے بنے ہوئے کھوکھلے گھر میں ہے، جس میں کوئی شور شرابہ اور کوئی پریشانی نہیں ہو گی وہ مریم اور آسیہ کے درمیان ہیں۔“ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اس موتی سے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں بلکہ ایسے موتی سے، جس میں قیمتی پتھر اور موتی اور یاقوت پروئے ہوئے ہوتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مہاجر بن میمون کے حوالے سے خاتون سے نقل کی ہے اور میں مہاجر سے واقف نہیں ہوں، میرا خیال ہے اس نے اس خاتون سے سماع نہیں کیا ہو گا۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15273]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مہاجر بن میمون کے حوالے سے خاتون سے نقل کی ہے اور میں مہاجر سے واقف نہیں ہوں، میرا خیال ہے اس نے اس خاتون سے سماع نہیں کیا ہو گا۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15273]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (443)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15273 in Urdu