الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. بَابٌ فِي فَضْلِ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
اُم المومنین سیدہ عاشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شادی کا بیان
حدیث نمبر: 15287
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَتَاهُ جِبْرِيلُ بِصُورَتِي، فَقَالَ: هَذِهِ زَوْجَتُكَ. وَلَقَدْ تَزَوَّجَنِي وَإِنِّي لَجَارِيَةٌ عَلَى حَوْفٍ، فَلَمَّا تَزَوَّجَنِي أَوْقَعَ اللَّهُ عَلَيَّ الْحَيَاءَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ اس وقت تک شادی نہیں کی جب تک سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس میری تصویر لے کے نہیں آ گئے، انہوں نے یہ بتایا کہ یہ آپ کی زوجہ ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ شادی کی، میں اس وقت کمسن لڑکی تھی اور کمسن لڑکیوں کا سا لباس پہنتی تھی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ شادی کر لی تو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر حیاء ڈال دی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15287]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15287]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4822) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (26/23)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3265/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15287 in Urdu