الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
110. بَابُ حَدِيثِ الْإِفْكِ
واقعہ افک کا بیان
حدیث نمبر: 15303
وَعَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ قَالَتْ: افْتَخَرْتُ أَنَا وَعَائِشَةُ وَزَيْنَبُ، فَقَالَتْ زَيْنَبُ: أَنَا الَّتِي زَوَّجَنِي اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ. وَقَالَتْ عَائِشَةُ: أَنَا الَّتِي نَزَلَ عُذْرِي مِنَ السَّمَاءِ حِينَ حَمَلَنِي صَفْوَانُ بْنُ الْمُعَطَّلِ، فَقَالَتْ لَهَا زَيْنَبُ: أَيُّ شَيْءٍ قُلْتِ حِينَ رَكِبْتِ؟ قَالَتْ: قُلْتُ: حَسْبِيَ اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ. قَالَتْ: قُلْتِ كَلِمَةَ الْمُؤْمِنِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُعَلَّى بْنُ عِرْفَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ زینب بن جحش رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کیا، تو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے کہا: میں وہ ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے میری شادی کروائی، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں وہ ہوں کہ میرے بے گناہ ہونے کا حکم نازل ہوا، جب صفوان بن معطل مجھے سوار کرا کے لائے تھے، تو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے ان سے دریافت کیا: جب آپ سوار ہوئی تھیں تو آپ نے کیا جملہ پڑھا تھا؟ انہوں نے کہا: میں نے یہ پڑھا تھا: میرے لئے اللہ تعالیٰ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے، تو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ نے وہ جملہ پڑھا تھا، جو اہل ایمان کا کلمہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عرفان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15303]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معلیٰ بن عرفان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15303]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15303 in Urdu