الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. بَابٌ فِيمَا يُكْشَفُ فِي الْحَمَّامِ .
حمام میں کون سے حصے کو بے پردہ کیا جا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 1531
وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ يَقُولُ: الْفَخِذُ فِي الْمَسْجِدِ عَوْرَةٌ، وَفِي الْحَمَّامِ لَيْسَتْ بِعَوْرَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي بَابِ الْحَمَّامِ قَبْلَ هَذَا حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ: شَرُّ الْبَيْتِ الْحَمَّامُ، تُكْشَفُ فِيهِ الْعَوْرَاتُ. وَقَوْلُ ابْنِ عُمَرَ لِلَّذِي يُنَوِّرُهُ إِذَا بَلَغَ حِقْوَيْهِ: اخْرُجْ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَرُوَاتُهُ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ثِقَاتٌ.

ولید بن مسلم بیان کرتے ہیں: میں نے امام اوزاعی کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”زانو مسجد میں قابل ستر شمار ہو گا، لیکن حمام میں قابل ستر نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے حمام والے باب میں یہ بات گزر چکی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث منقول ہے: ”سب سے برا گھر حمام ہے، جس میں پردے کا خیال نہیں رکھا جاتا“۔ اسی طرح سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا اس شخص کو یہ کہنا، جو انہیں نورہ لگا رہا تھا، اور جب وہ تہبند باندھنے کی جگہ پر پہنچا، تو انہوں نے فرمایا: تم نکل جاؤ!“۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے، امام اوزاعی سے اس روایت کو نقل کرنے والے افراد ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1531]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10926»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1531 in Urdu