🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. بَابُ فَضْلِ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15329
قَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ: فَوَلَدُ عُمَرَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَأُخْتَهُ لِأَبِيهِ، وَأُمِّهِ حَفْصَةُ بِنْتُ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَكْبَرُ، وَأُمُّهُمْ: زَيْنَبُ بِنْتُ مَظْعُونِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ وَهْبِ بْنِ حُذَافَةَ بْنِ جُمَحٍ، كَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ، وَكَانَتْ قَبْلَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ خُنَيْسِ بْنِ حُذَافَةَ السَّهْمِيِّ، وَشَهِدَ بَدْرًا أَبُوهَا، وَعَمُّهَا: زَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ، وَأَخْوَالُهَا: عُثْمَانُ، وَقُدَامَةُ، وَعَبْدُ اللَّهِ، وَابْنُ خَالِهَا: السَّائِبُ بْنُ عُثْمَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہاں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پیدا ہوئے اور ان کی سگی بہن سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں اور ایک بھائی عبدالرحمن اکبر ہیں، ان سب کی والدہ کا نام زینب بنت مظعون بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح ہے، یہ ہجرت کرنے والی خواتین میں سے ایک ہیں۔ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے سیدنا خنیس بن حذافہ سہمی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے والد (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) ان کے چچا سیدنا زید بن خطاب رضی اللہ عنہ، ان کے ماموں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ، سیدنا قدامہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اور ان کے ماموں زاد بھائی سیدنا سائب بن عثمان رضی اللہ عنہ کو غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15329]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (186/23)»


Majma al-Zawa'id Hadith 15329 in Urdu