الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
117. بَابُ مَنَاقِبِ زَيْنَبَ بِنْتِ خُزَيْمَةَ الْهِلَالِيَّةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب بنت خزیمہ ہلالیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15357
عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: تَزَوَّجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَيْنَبَ بِنْتَ خُزَيْمَةَ وَهِيَ أُمُّ الْمَسَاكِينِ، سُمِّيَتْ بِذَلِكَ لِكَثْرَةِ إِطْعَامِهَا الْمَسَاكِينَ، وَهِيَ مِنْ بَنِي [هِلَالِ بْنِ ] عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، وَتُوُفِّيَتْ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ [لَمْ تَلْبَثْ مَعَهُ إِلَّا يَسِيرًا] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زہری بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی جو ام المساکین ہیں، انہیں یہ نام اس لئے دیا گیا تھا کہ کیونکہ وہ غریبوں کو کھانا کثرت سے کھلایا کرتی تھیں، ان کا تعلق بنو ہلال بن عامر بن صعصہ سے تھا، ان کا انتقال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہو گیا تھا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھوڑا ہی عرصہ رہی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15357]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15357]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (57/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15357 in Urdu