🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. بَابُ مَنَاقِبِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15360
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: كُنْتُ فِي بَعْثٍ مَرَّةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ فَأْتِنِي بِمَيْمُونَةَ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي فِي الْبَعْثِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَيْسَ تُحِبُّ مَا أُحِبُّ؟". فَقُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" فَاذْهَبْ فَأْتِنِي بِهَا". فَذَهَبْتُ فَجِئْتُهُ بِهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک مہم میں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور میمونہ کو میرے پاس لے آؤ، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایک مہم میں جانا چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں یہ بات پسند نہیں ہے جو مجھے پسند ہو، میں نے کہا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تم جاؤ اور اسے لے آؤ، میں گیا اور انہیں لے آیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حسن بن علی بن ابورافع کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15360]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3917/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26644، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2528»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15360 in Urdu