الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. بَابُ مَنَاقِبِ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15380
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهَا قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ قَطُّ أَحْسَنَ خُلُقًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَقَدْ رَأَيْتُهُ رَكِبَ بِي مِنْ خَيْبَرَ عَلَى عَجْزِ نَاقَتِهِ لَيْلًا، فَجَعَلْتُ أَنْعَسُ، فَيَضْرِبُ رَأْسِي مُؤَخِّرَةُ الرَّحْلِ، فَيَمَسُّ بِيَدِهِ، وَيَقُولُ:" يَا هَذِهِ مَهْلًا، يَا بِنْتَ حُيَيٍّ". حَتَّى إِذَا جَاءَ الصَّهْبَاءُ قَالَ:" أَمَا إِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكِ يَا صَفِيَّةُ مِمَّا صَنَعْتُ بِقَوْمِكِ، إِنَّهُمْ قَالُوا لِي كَذَا وَكَذَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ الطَّرِيقِ الْأُولَى رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ حُمَيْدَ بْنَ هِلَالٍ لَمْ يُدْرِكْ صَفِيَّةَ، وَفِي رِجَالِ هَذِهِ رَبِيعُ ابْنُ أَخِي صَفِيَّةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
اس خاتون کے حوالے سے یہ ایک روایت منقول ہے، وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اچھے اخلاق کا مالک کبھی کوئی شخص نہیں دیکھا، میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے خیبر سے مجھے رات کے وقت اپنی اونٹنی کی پشت پر سوار کروایا، میں اونگھنے لگتی تھی اور میرا سر پالان کے پچھلے حصے سے ٹکرا جاتا تھا، تو آپ اپنے ہاتھ کے ذریعے چھو کر یہ فرماتے تھے، ارے آرام سے اے حیی کی بیٹی! یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صہباء تشریف لے آئے، تو آپ نے فرمایا: اے صفیہ! میں تمہارے سامنے اس حوالے سے عذر بیان کرتا ہوں، جو میں نے تمہاری قوم کے ساتھ کیا، انہوں نے میرے بارے میں یہ یہ کچھ کہا: تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، پہلے طریق کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ حمید بن ہلال نامی راوی نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے، اور اس روایت کے رجال میں ربیع نامی راوی ہے جو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا بھتیجا ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15380]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، پہلے طریق کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ حمید بن ہلال نامی راوی نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے، اور اس روایت کے رجال میں ربیع نامی راوی ہے جو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا بھتیجا ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15380]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7112)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 15380 in Urdu