🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
123. بَابُ مَنَاقِبِ أُمَامَةَ بِنْتِ زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
نبی اکرم ﷺ کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی صاحبزادی سیدہ امامہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15392
قَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ: وَأَوْصَى أَبُو الْعَاصِ بْنُ الرَّبِيعِ بِابْنَتِهِ أُمَامَةَ إِلَى الزُّبَيْرِ وَبِتَرِكَتِهِ، فَزَوَّجَهَا الزُّبَيْرُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ بَعْدَ وَفَاةِ فَاطِمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - وَقُتِلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ.
عِنْدَهُ وَلَمْ تَلِدْ لَهُ. فَقَالَتْ أُمُّ الْهَيْثَمِ النَّخَعِيَّةُ:
أَشَابَ ذُؤَابَتِي وَأَذَلَّ رُكْنِي أُمَامَةُ يَوْمَ فَارَقَتِ الْقَرِينَا يَطِيفُ بِهِ لِحَاجَتِهَا إِلَيْهِ
فَلَمَّا اسْتَأْنَسَتْ رَفَعَتْ رَنِينَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ نے اپنی صاحبزادی سیدہ امامہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں اور اپنے ترکہ کے بارے میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو وصی مقرر کیا تھا۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کی شادی سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ کروا دی تھی۔ یہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد کی بات ہے، جب سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو سیدنا امامہ بنت ابوالعاص رضی اللہ عنہا ان کی اہلیہ تھیں، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی کسی اولاد کو جم نہیں دیا۔ ام ہیثم نخعیہ نے یہ اشعار کہے ہیں: ”کیا میرے بال سفید ہو گئے، اور میرے اعضاء کمزور ہو گئے، جب امامہ اپنے ساتھی (یعنی شوہر) سے جدا ہو گئی، جو اس کی ضرورت کے وقت اس (شوہر) کے چکر لگاتی تھی، جب اس کی وحشت کم ہوئی تو اس کے رونے کی آواز بلند ہو گئی“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15392]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (443/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔


Majma al-Zawa'id Hadith 15392 in Urdu