🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
127. بَابُ مَنَاقِبِ أُمِّ هَانِئٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ اُم ہانی رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15401
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ خَرَجَتْ مُتَبَرِّجَةً قَدْ بَدَا قُرْطَاهَا، فَقَالَ لَهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: اعْمَلِي، فَإِنَّ مُحَمَّدًا لَا يُغْنِي عَنْكِ شَيْئًا، فَجَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَتْهُ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَزْعُمُونَ أَنَّ شَفَاعَتِي لَا تَنَالُ أَهْلَ بَيْتِي! وَإِنَّ شَفَاعَتِي تَنَالُ حَاءَ وَحَكَمَ". - وَحَاءَ وَحَكَمَ قَبِيلَتَانِ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ اُم ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا گھر سے باہر نکلیں تو ان کی زینت ظاہر تھی اور ان کی بالیاں نظر آ رہی تھیں تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تم عمل کیا کرو، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے کسی کام نہیں آ سکیں گے، وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں کا کیا معاملہ ہے جو یہ گمان کرتے ہیں کہ میری شفاعت میرے اہل بیت کو نصیب نہیں ہو گی حالانکہ میری شفاعت ”حاء“ اور حکم کو نصیب ہو جائے گی (راوی کہتے ہیں) یہ دو قبیلے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15401]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (434/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل


Majma al-Zawa'id Hadith 15401 in Urdu