الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
135. بَابُ مَنَاقِبِ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ وَأَخَوَاتِهَا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُنَّ -
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا اور ان کی بہنوں کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15419
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْأَخَوَاتُ الْمُؤْمِنَاتُ": مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمُّ الْفَضْلِ امْرَأَةُ الْعَبَّاسِ، وَأَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ امْرَأَةُ جَعْفَرٍ، وَامْرَأَةُ حَمْزَةَ وَهِيَ أُخْتُهُنَّ لِأُمِّهِنَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ مِنْ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ فِي مَنَاقِبِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ مِنْ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ فِي مَنَاقِبِهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ مومن بہنیں ہیں“ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا تھیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا تھیں، جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی بیوی ہیں، سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا تھیں، جو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں، یہ (سب خواتین) ماں کی طرف سے شریک بہنیں تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے مناقب سے متعلق باب میں یہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15419]

تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6880»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15419 in Urdu