الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
154. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ حَمْزَةَ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهُ
نبی اکرم ﷺ کے چچا، حضفت حمزہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15460
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ قَالَ: كَانَ إِسْلَامُ حَمْزَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - حَمِيَّةً [وَكَانَ رَجُلًا رَامِيًا ] ، وَكَانَ يَخْرُجُ مِنَ الْحَرَمِ فَيَصْطَادُ، فَإِذَا رَجَعَ مَرَّ بِمَجْلِسِ قُرَيْشٍ، وَكَانُوا يَجْلِسُونَ عِنْدَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَيَمُرُّ بِهِمْ فَيَقُولُ: رَمَيْتُ كَذَا وَكَذَا، وَصَنَعْتُ كَذَا وَكَذَا، ثُمَّ يَنْطَلِقُ إِلَى مَنْزِلِهِ. فَأَقْبَلَ مِنْ رَمْيِهِ ذَاتَ يَوْمٍ، فَلَقِيَتْهُ امْرَأَةٌ، فَقَالَتْ: يَا أَبَا عُمَارَةَ، مَاذَا لَقِيَ ابْنُ أَخِيكَ مِنْ أَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ، شَتَمَهُ، وَتَنَاوَلَهُ، وَفَعَلَ [ بِهِ] وَفَعَلَ، فَقَالَ: هَلْ رَآهُ أَحَدٌ؟ قَالَتْ: إِي وَاللَّهِ، لَقَدْ رَآهُ نَاسٌ، فَأَقْبَلَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى ذَلِكَ الْمَجْلِسِ عِنْدَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَإِذَا هُمْ جُلُوسٌ وَأَبُو جَهْلٍ فِيهِمْ، فَاتَّكَأَ عَلَى قَوْسِهِ، وَقَالَ: رَمَيْتَ كَذَا وَكَذَا، وَفَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا، ثُمَّ جَمَعَ يَدَيْهِ بِالْقَوْسِ، فَضَرَبَ بِهَا بَيْنَ أُذُنَيْ أَبِي جَهْلٍ فَدَقَّ سَنَتَهَا، ثُمَّ قَالَ: خُذْهَا بِالْقَوْسِ، وَأُخْرَى بِالسَّيْفِ، أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَّهُ جَاءَ بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ.
قَالُوا: يَا أَبَا عِمَارَةَ، إِنَّهُ سَبَّ آلِهَتَنَا، وَإِنْ كُنْتَ أَنْتَ وَأَنْتَ أَفْضَلُ مِنْهُ مَا أَقْرَرْنَاكَ وَذَاكَ، وَمَا كُنْتَ يَا أَبَا عِمَارَةَ فَاحِشًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قَالُوا: يَا أَبَا عِمَارَةَ، إِنَّهُ سَبَّ آلِهَتَنَا، وَإِنْ كُنْتَ أَنْتَ وَأَنْتَ أَفْضَلُ مِنْهُ مَا أَقْرَرْنَاكَ وَذَاكَ، وَمَا كُنْتَ يَا أَبَا عِمَارَةَ فَاحِشًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن کعب قرظی بیان کرتے ہیں: سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے، حمیت کی وجہ سے اسلام قبول کیا تھا، وہ ایک تیر انداز شخص تھے، وہ حرم کی حدود سے باہر شکار کرنے کے لئے جایا کرتے تھے، جب وہ واپس آئے تو وہ قریش کی ایک محفل کے پاس سے گزرتے، وہ لوگ صفا اور مروہ کے پاس بیٹھے ہوئے ہوتے تھے، جب سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرتے تو انہیں یہ بتاتے: میں نے اتنے اتنے تیر مارے اور میں نے اتنے اتنے جانوروں کو گرا دیا، پھر وہ اپنے گھر واپس چلے جاتے، اسی طرح وہ ایک دن تیر اندازی کر کے واپس آئے، تو ایک خاتون کی ان سے ملاقات ہوئی، تو اس خاتون نے کہا: اے ابوعمارہ! ابوجہل بن ہشام کی طرف سے آپ کے بھتیجے کو کس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے؟ ابوجہل نے انہیں برا کہا: ہے اور ان کی گستاخی کی ہے اور ان کے ساتھ یہ کیا ہے اور وہ کیا ہے، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا کسی نے اس کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ اس خاتون نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ کی قسم! کئی لوگوں نے اس کو دیکھا ہے، تو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ وہاں سے چلتے ہوئے صفا اور مروہ کے پاس اُن لوگوں کی محفل میں آئے، وہاں وہ لوگ بیٹھے ہوئے تھے، ان کے درمیان ابوجہل بھی بیٹھا ہوا تھا، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نے اپنی کمان کے ساتھ ٹیک لگائی اور کہا: تم نے یہ یہ کیا ہے اور تم نے یہ یہ کیا ہے، پھر انہوں نے دونوں ہاتھوں کے ساتھ کمان پکڑی اور اس کے ذریعے ابوجہل کے دونوں کانوں کے درمیان ضرب لگائی، اور اس کے دانت توڑ دیئے، پھر انہوں نے کہا: کمان کے ذریعے یہ ضرب سنبھالو، اور دوسری (ضرب) تلوار کے ذریعے ہو گی، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اور وہ اللہ کی طرف سے حق لے کر آئے ہیں، ان لوگوں نے کہا: اے ابوعمارہ! وہ ہمارے معبودوں کو برا کہتے ہیں اور جہاں تک آپ کی بات ہے تو آپ اُن سے زیادہ نمایاں حیثیت کے مالک ہیں، ہم آپ کو ایسا نہیں کرنے دیں گے، اور اے ابوعمارہ! آپ تو بدزبانی کرنے والے نہیں تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15460]
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15460]
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
Majma al-Zawa'id Hadith 15460 in Urdu