الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
154. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ حَمْزَةَ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهُ
نبی اکرم ﷺ کے چچا، حضفت حمزہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15466
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَيِّدُ الشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَرَجُلٌ قَامَ إِلَى إِمَامٍ جَائِرٍ فَأَمَرَهُ وَنَهَاهُ فَقَتَلَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن تمام شہداء کے سردار، حمزہ بن عبدالمطلب ہوں گے، اور وہ شخص ہو گا جو ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہو کر اسے (نیکی کا) حکم دے، یا اُسے (برائی سے) منع کرے، اور وہ (حکمران) اُسے قتل کروا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15466]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15466]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15466 in Urdu