الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
156. بَابُ مَنَاقِبِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15491
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ تَلَقَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا نَظَرَ جَعْفَرٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَجَلَ إِعْظَامًا مِنْهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَبَّلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَقَالَ:" يَا حَبِيبِي أَشْبَهَ النَّاسِ بِخَلْقِي وَخُلُقِي، وَخُلِقْتَ مِنَ الطِّينَةِ الَّتِي خُلِقْتُ مِنْهَا"، قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَكِّيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّعَيْنِيُّ، وَهَذَا مِنْ مَنَاكِيرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَكِّيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّعَيْنِيُّ، وَهَذَا مِنْ مَنَاكِيرِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ حبشہ کی سرزمین سے تشریف لائے، تو ان کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام کے پیش نظر تیزی سے آگے بڑھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور ارشاد فرمایا: ”اے میرے محبوب فرد! تم ظاہری شکل و صورت اور اخلاق کے اعتبار سے، میرے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہو، تمہیں اُسی مٹی سے پیدا کیا گیا ہے، جس سے مجھے پیدا کیا گیا ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے کتاب ”الخلافہ“ میں گزر چکی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مکی بن عبداللہ رعینی ہے اور یہ روایت اُس کی نقل کردہ ”منکر“ روایات میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15491]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6555»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15491 in Urdu