🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
156. بَابُ مَنَاقِبِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15495
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ وَأَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ قَرِيبَةٌ مِنْهُ إِذْ رَدَّ السَّلَامَ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَسْمَاءُ هَذَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مَعَ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمَا - مَرُّوا فَسَلَّمُوا عَلَيْنَا، فَرَدَدْتُ عَلَيْهِمُ السَّلَامَ، وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ لَقِيَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا، فَأُصِبْتُ فِي جَسَدِي مِنْ مَقَادِيمِي ثَلَاثًا وَسَبْعِينَ بَيْنَ طَعْنَةٍ وَضَرْبَةٍ، ثُمَّ أَخَذْتُ اللِّوَاءَ بِيَدِيَ الْيُمْنَى فَقُطِعَتْ، ثُمَّ أَخَذْتُ بِيَدِي الْيُسْرَى فَقُطِعَتْ، فَعَوَّضَنِي اللَّهُ مِنْ يَدَيَّ جَنَاحَيْنِ أَطِيرُ بِهِمَا مَعَ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ فِي الْجَنَّةِ، أَنْزِلُ مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُ، وَآكُلُ مِنْ ثِمَارِهَا مَا شِئْتُ". فَقَالَتْ أَسْمَاءُ: هَنِيئًا لِجَعْفَرٍ مَا رَزَقَهُ اللَّهُ مِنَ الْخَيْرِ، وَلَكِنِّي أَخَافُ أَنْ لَا يُصَدِّقَنِي النَّاسُ، فَاصْعَدِ الْمِنْبَرَ فَأَخْبِرِ النَّاسَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ مَعَ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ، لَهُ جَنَاحَانِ عَوَّضَهُ اللَّهُ مِنْ يَدَيْهِ، يَطِيرُ بِهِمَا فِي الْجَنَّةِ حَيْثُ شَاءَ، فَسَلَّمَ عَلَيَّ". فَأَخْبَرَ كَيْفَ كَانَ أَمْرُهُمْ حِينَ لَقِيَ الْمُشْرِكِينَ، فَاسْتَبَانَ لِلنَّاسِ بَعْدَ ذَلِكَ أَنَّ جَعْفَرًا لَقِيَهُمْ، فَسُمِّيَ جَعْفَرَ الطَّيَّارَ فِي الْجَنَّةِ.
اسی سند کے ساتھ انہوں نے یہ بات نقل کی ہے: ”ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کا جواب دیا اور پھر یہ بتایا: اے اسماء! یہ جعفر بن ابوطالب، جبرائیل اور میکائیل کے ساتھ موجود ہے، انہوں نے گزرتے ہوئے ہمیں سلام کیا، تو میں نے انہیں سلام کا جواب دیا، اس نے مجھے بتایا: فلاں فلاں دن اُس کا مشرکین سے سامنا ہوا تھا (اس نے بتایا) مجھے جسم پر آگے کے حصے پر تہتر زخم اور ضربیں لگی ہیں، میں نے جھنڈا دائیں ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا، وہ ہاتھ کٹ گیا تو میں نے اسے بائیں ہاتھ میں پکڑ لیا، وہ ہاتھ بھی کاٹ دیا گیا، تو اللہ تعالیٰ نے میرے دونوں بازوؤں کی جگہ مجھے دو پر عطا کیے ہیں، اور ان دونوں پروں کے ذریعے میں جنت میں سیدنا جبرائیل اور سیدنا میکائیل کے ہمراہ اڑ کر جا سکتا ہوں، میں جہاں چاہوں وہاں پڑاؤ کر سکتا ہوں اور اس کے پھلوں میں سے جو چاہوں کھا سکتا ہوں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ تعالیٰ نے انہیں جو بھلائی عطا کی ہے، اُس کے حوالے سے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے لیے مبارکباد ہے، لیکن مجھے یہ اندیشہ ہے کہ لوگ میری اس بات کی تصدیق نہیں کریں گے، اس لئے یا رسول اللہ! آپ منبر پر چڑھ کر لوگوں کو بتائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! جعفر بن ابوطالب، جبرائیل اور میکائیل کے ساتھ ہے، اس کے دو پر ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے اس کے دونوں بازوؤں کے عوض میں اُسے عطا کئے ہیں، اور وہ اُن دونوں پروں کے ذریعے جنت میں جہاں چاہے وہاں جا سکتا ہے، اُس نے مجھے سلام کیا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتایا: جب اُن کا مشرکین سے سامنا ہوا تھا تو اُن لوگوں کا کیا معاملہ تھا؟ اس کے بعد لوگوں کے سامنے یہ بات واضح ہو گئی کہ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے دشمن کا سامنا کیا تھا، تو انہیں جنت میں ”جعفر طیار“ کا نام دیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15495]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15495 in Urdu