🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
156. بَابُ مَنَاقِبِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15499
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ قَالَ: أُرِيَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي النَّوْمِ، فَرَأَى جَعْفَرًا مَلَكًا ذَا جَنَاحَيْنِ مُضَرَّجَيْنِ بِالدِّمَاءِ، وَزَيْدٌ مُقَابِلُهُ عَلَى السَّرِيرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي فَضْلِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، وَفِيهِ فَضْلُ جَعْفَرٍ وَعَلِيٍّ.
سالم بن ابی الجعد بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں وہ لوگ دکھائے گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ایک فرشتے کی طرح ہیں، اُن کے دو پر ہیں، جو خون میں ڈوبے ہوئے ہیں، اور سیدنا زید رضی اللہ عنہ ان کے مدمقابل پلنگ پر موجود تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا زید بن حارثہ کی سند کے فضائل سے متعلق باب میں ایسی حدیث آئیں گی، جس میں سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا تذکرہ ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15499]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1473»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15499 in Urdu