🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
160. بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15513
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالشِّعْبِ أَتَى أَبِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَا أَرَى أُمَّ الْفَضْلِ إِلَّا قَدِ اعْتَمَلَتْ عَلَى جَمَلٍ قَالَ:" لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَقَرَّ أَعْيُنَنَا بِغُلَامٍ". فَأَتَى بِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا فِي خِرْقِي، فَحَنَّكَنِي. قَالَ مُجَاهِدٌ: لَا نَعْلَمُ أَحَدًا حُنِّكَ بِرِيقِ النُّبُوَّةِ غَيْرَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُتَّصِلًا، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِيهِمْ ضَعْفٌ، وَرَوَاهُ مُخْتَصَرًا بِإِسْنَادٍ مُنْقَطِعٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شعب (یعنی شعب ابی طالب) میں تھے، اُس وقت میرے والد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) میرا یہ خیال ہے کہ ام فضل حاملہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید اللہ تعالیٰ لڑکے کے ذریعے ہماری آنکھیں ٹھنڈی کرے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب میں پیدا ہوا تو مجھے کپڑے میں لپیٹ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے گھٹی دی۔ مجاہد کہتے ہیں: اُن کے علاوہ ہمیں کسی ایسے فرد کے بارے میں علم نہیں ہے جسے نبوت کے لعاب کے ذریعے گھٹی دی گئی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے متصل طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے، امام طبرانی نے اسے منقطع سند کے ساتھ مختصر روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15513]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10566)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15513 in Urdu