الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
164. بَابٌ فِي أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ حِبِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کا تذکرہ، جو نبی اکرم ﷺ کے محبوب ہیں
حدیث نمبر: 15542
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا اسْتَعْمَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ قَالَ النَّاسُ فِيهِ، فَبَلَغَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ بَلَغَنِي مَا قُلْتُمْ فِي أُسَامَةَ، وَلَقَدْ قُلْتُمْ ذَلِكَ فِي أَبِيهِ قَبْلَهُ، وَإِنَّهُ لَخَلِيقٌ بِالْإِمَارَةِ، وَإِنَّهُ لَخَلِيقٌ بِالْإِمَارَةِ، وَإِنَّهُ لَخَلِيقٌ بِالْإِمَارَةِ، وَإِنَّهُ أَتَى حِبُّ النَّاسِ إِلَيَّ".
قَالَ:مَنِ اسْتَثْنَى فَاطِمَةَ وَغَيْرَهَا.
قَالَ:مَنِ اسْتَثْنَى فَاطِمَةَ وَغَيْرَهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو ایک مہم کا امیر مقرر کیا، تو کچھ لوگوں نے اس بارے میں بات چیت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع ملی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ تم نے اسامہ کے بارے میں بات کی ہے، اس سے پہلے تم لوگ اس کے باپ کے بارے میں بھی بات کر چکے ہو، وہ امیر بننے کے لائق ہے، وہ امیر بننے کے لائق ہے، وہ امیر بننے کے لائق ہے اور وہ میرے نزدیک سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: بعض حضرات نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور دیگر کا استثناء کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15542]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5518)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6052»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15542 in Urdu