الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
165. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15557
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ: بَيْنَمَا ابْنُ مَسْعُودٍ فِي الْمَسْجِدِ وَهُوَ يَدْعُو، مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ، فَلَمَّا حَاذَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ دُعَاءَهُ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَعْرِفُهُ، فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟ سَلْ تُعْطَهُ". فَرَجَعَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: الدُّعَاءُ الَّذِي كُنْتَ تَدْعُو بِهِ؟ فَقَالَ: حَمِدْتُ اللَّهَ وَمَجَّدْتُهُ، ثُمَّ قُلْتُ: اللَّهُمَّ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَعْدُكَ حَقٌّ، وَلِقَاؤُكَ حُقٌّ، وَكِتَابُكَ حَقٌّ، وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ، وَمُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَقٌّ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَرُسُلُكَ حَقٌّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد میں موجود تھے، اور وہ دعا کر رہے تھے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وہاں سے گزر ہوا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے قریب پہنچے، تو آپ نے ان کی دعا سنی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پہچانا نہیں، آپ نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ تم مانگو! تمہیں دیا جائے گا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: وہ دعا کیا تھی؟ جو تم کر رہے تھے، انہوں نے جواب دیا: میں نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی، اس کی بزرگی بیان کی، پھر میں نے یہ کہا: ”اے اللہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تیرا وعدہ حق ہے، تیری بارگاہ میں حاضری حق ہے، تیری کتاب حق ہے، انبیاء کرام حق ہیں، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم حق ہیں، جنت حق ہے، جہنم حق ہے اور تیرے رسول حق ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15557]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15557]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8419)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8419»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15557 in Urdu