الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
165. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15561
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ابْنَ مَسْعُودٍ فَصَعِدَ شَجَرَةً، فَأَمَرَهُ أَنْ يَأْتِيَهُ مِنْهَا بِشَيْءٍ، فَنَظَرَ أَصْحَابُهُ إِلَى سَاقِ عَبْدِ اللَّهِ حِينَ صَعِدَ فَضَحِكُوا مِنْ حُمُوشَةِ سَاقَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا تَضْحَكُونَ؟ لَرِجْلُ عَبْدِ اللَّهِ أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ أُحُدٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أُمِّ مُوسَى وَهِيَ ثِقَةٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، وہ درخت پر چڑھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی تھی کہ وہ اس درخت میں سے کچھ اتار کر لائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے اوپر چڑھنے کے وقت ان کی پنڈلیوں کو دیکھا، تو وہ لوگ اُن کی پنڈلیوں کے کمزور ہونے پر ہنس پڑے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کس بات پر ہنس رہے ہو؟ قیامت کے دن عبداللہ کی ٹانگ، میزان میں، اُحد پہاڑ سے زیادہ وزنی ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اُم موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ خاتون ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15561]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اُم موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ خاتون ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15561]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (539) اخرجه احمد فى المسند (920)، أخرجه مسند أحمد برقم: 922»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15561 in Urdu