الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
165. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15564
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: ذَهَبَ ابْنُ مَسْعُودٍ وَنَاسٌ مَعَهُ إِلَى كَبَاثٍ، فَصَعِدَ ابْنُ مَسْعُودٍ شَجَرَةً لِيَجْتَنِيَ مِنْهَا، فَنَظَرُوا إِلَى سَاقَيْهِ فَضَحِكُوا مِنْ حُمُوشَتِهِمَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنْ أَيِّ شَيْءٍ تَضْحَكُونَ؟". قَالُوا: مِنْ حُمُوشَةِ سَاقَيِ ابْنِ مَسْعُودٍ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَاللَّهِ إِنَّهُمَا لَأَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ أُحُدٍ". ثُمَّ ذَهَبَ كُلُّ إِنْسَانٍ فَاجْتَنَى فَحْلًا يَأْكُلُهُ، وَجَاءَ ابْنُ مَسْعُودٍ بِجِنَائِهِ قَدْ جَعَلَهُ فِي حِجْرِهِ، فَوَضْعَهُ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:
هَذَا جِنَايَ وَخِيَارُهُ فِيهِ وَكُلُّ جَانٍ يَدُهُ إِلَى فِيهِ
فَأَكَلَ مِنْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
هَذَا جِنَايَ وَخِيَارُهُ فِيهِ وَكُلُّ جَانٍ يَدُهُ إِلَى فِيهِ
فَأَكَلَ مِنْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ گئے، اُن کے ساتھ کچھ لوگ بھی تھے، یہ لوگ پیلو کے درخت کی طرف گئے، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ درخت پر چڑھے تاکہ اُس سے مسواک اتاریں، یا پھل اتاریں، لوگوں نے ان کی پنڈلیوں کو دیکھا، تو ان کی پنڈلیوں کی کمزوری پر وہ ہنس پڑے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ کس بات پر ہنستے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: ابن مسعود کی پنڈلیوں کی کمزوری پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ دونوں میزان میں، اُحد پہاڑ سے زیادہ وزنی ہوں گی۔“ پھر ہر شخص گیا اور وہ پھل چننے لگا اور اسے کھانے لگا، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جو پھل اتارا تھا، وہ اُسے اپنی جھولی میں رکھ کر آئے، اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا اور یہ شعر پڑھا: ”یہ میرا چنا ہوا پھل ہے اور اس میں بہتر پھل ہے اور ہر پھل چننے والے کا ہاتھ اس کے اپنے منہ کی طرف ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس پھل میں سے کھایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15564]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15564]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 15564 in Urdu