🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
167. بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15589
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ قَالَ: دَعَا عُثْمَانُ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِمْ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، فَقَالَ: إِنِّي سَائِلُكُمْ، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَصْدُقُونِي، نَشَدْتُكُمْ بِاللَّهِ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُؤْثِرُ قُرَيْشًا عَلَى سَائِرِ النَّاسِ، وَيُؤْثِرُ بَنِي هَاشِمٍ عَلَى سَائِرِ قُرَيْشٍ؟ فَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَقَالَ: لَوْ أَنَّ بِيَدِي مَفَاتِيحَ الْجَنَّةِ أُعْطِيَتْهَا بَنِي أُمَيَّةَ حَتَّى يَدْخُلُوا مِنْ عِنْدِ آخِرِهِمْ.
فَبَعَثَ إِلَى طَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ، فَقَالَ عُثْمَانُ: أَلَا أُحَدِّثُكُمَا عَنْهُ - يَعْنِي عَمَّارًا -؟ أَقْبَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذًا بِيَدِي نَتَمَشَّى بِالْبَطْحَاءِ، حَتَّى أَتَى عَلَى أَبِيهِ وَأُمِّهِ وَعَلَيْهِ يُعَذَّبُونَ، فَقَالَ أَبُو عَمَّارٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الدَّهْرُ هَكَذَا؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اصْبِرْ". ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِآلِ يَاسِرٍ، وَقَدْ فَعَلْتَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سالم بن ابوالجعد بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ حضرات کو بلایا، جن میں سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بھی تھے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ لوگوں سے کچھ پوچھنے لگا ہوں اور میری یہ خواہش ہے کہ آپ لوگ میری تصدیق کریں، میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ لوگ یہ بات جانتے ہیں؟ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قریش کو دیگر تمام لوگوں پر ترجیح دیتے تھے؟ اور بنو ہاشم کو دیگر تمام قریش پر ترجیح دیتے تھے؟ تو تمام حاضرین خاموش ہو گئے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میرے ہاتھ میں جنت کی کنجیاں ہوتیں، تو میں نے وہ بنوامیہ کو دیدینی تھیں، یہاں تک کہ اُن کا ہر ایک فرد جنت میں داخل ہو جاتا، پھر انہوں نے سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیج کر بلوایا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تم دونوں کو اس کے بارے میں بتاؤں؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی مراد سیدنا عمار رضی اللہ عنہ تھے (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور ہم بطحاء میں چلتے ہوئے جا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر عمار کے والد، والدہ اور خود عمار کے پاس سے ہوا، جنہیں عذاب دیا جا رہا تھا، عمار کے والد نے کہا: یا رسول اللہ! کیا ہمیشہ ایسا ہی ہوتا رہے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: تم صبر سے کام لو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! تو آل یاسر کی مغفرت کر دے، ویسے تو ایسا کر چکا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15589]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 441»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15589 in Urdu