الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
167. بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 15593
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ مُضْطَجِعًا فِي حِجْرِ عَمَّارٍ، فَدَخَلَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَاذَا يَقُولُ الْمُشْرِكُونَ آنِفًا لِهَذَا - يَعْنِي عَمَّارًا -؟ قَالَ: فَأَدْخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِهِ، وَرَأْسُهُ فِي حِجْرِهِ حَتَّى أَحَاطَ بِظَهْرِهِ، وَقَالَ:" إِنَّهُمْ لَيَحْرُزُونَ أَدِيمًا طَيِّبًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی گود میں سر رکھ کر لیٹے ہوئے تھے، اسی دوران ایک شخص اندر آیا اور اس نے دریافت کیا: اب مشرکین اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ اس کی مراد سیدنا عمار رضی اللہ عنہ تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک پیچھے کی طرف لے جا کر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی پشت پر رکھ کر، انہیں اپنے بازو کے گھیرے میں لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر اس وقت ان کی گود میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے پاکیزہ چمڑے کو سرخ رنگ (یعنی خون) میں رنگ دینا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن کاسب ہے، ویسے اُس کی توثیق بھی کی گئی ہے اور اسے ضعیف بھی قرار دیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15593]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن کاسب ہے، ویسے اُس کی توثیق بھی کی گئی ہے اور اسے ضعیف بھی قرار دیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15593]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 15593 in Urdu