الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
167. بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 15605
وَعَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَى قَالَ: لَمَّا قُتِلَ عُثْمَانُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أُتِيَ حُذَيْفَةُ فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، قُتِلَ هَذَا الرَّجُلُ وَقَدِ اخْتَلَفَ النَّاسُ فِيمَا يَقُولُ؟ قَالَ: أَسْنِدُونِي، فَأَسْنَدُوهُ إِلَى صَدْرِ رَجُلٍ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَبُو الْيَقْظَانِ عَلَى الْفِطْرَةِ، لَا يَدَعُهَا حَتَّى يَمُوتَ أَوْ يَمَسَّهُ الْهَرَمُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
بلال بن یحیی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کر دیا گیا، تو ایک شخص سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے کہا: اے ابوعبداللہ! ان صاحب کو قتل کر دیا گیا ہے، لوگوں میں اس بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ مجھے ٹیک دو! پھر ایک شخص نے سینے کے ذریعے انہیں ٹیک دی، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ابوالیقظان فطرت پر ہے، وہ مرتے دم تک فطرت کو نہیں چھوڑے گا، البتہ اگر اسے بڑھاپا لاحق ہو گیا، تو معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15605]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15605]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2686)، أخرجه مسند البزار برقم: 2945»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15605 in Urdu