🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
169. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15630
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ كَانَ خَبَّابُ بْنُ الْأَرَتِّ مَوْلَى زُهْرَةَ، يُكْنَى: عَبْدَ اللَّهِ. تُوُفِّيَ سَنَةَ سَبْعٍ وَثَلَاثِينَ مُنْصَرَفَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - مَنْ صِفِّينَ إِلَى الْكُوفَةِ، وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ قُبِرَ فِي الْكُوفَةِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ إِسْلَامُ خَبَّابٍ بِمَكَّةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ بنوزہرہ کے ساتھ نسبت ولاء رکھتے تھے، ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی، ان کا انتقال 37 ہجری میں ہوا، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ صفین سے واپس کوفہ کی طرف تشریف لا رہے تھے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے پہلے فرد ہیں، جو کوفہ میں دفن ہوئے، سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے مکہ میں اسلام قبول کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15630]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3612)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،


Majma al-Zawa'id Hadith 15630 in Urdu