الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. بَابُ فَضْلِ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15663
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ أَنَّهُ حَدَّثَ: أَنَّ أَبَاهُ كَتَبَ إِلَى كُفَّارِ قُرَيْشٍ كِتَابًا وَهُوَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ شَهِدَ بَدْرًا، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيًّا وَالزُّبَيْرَ، فَقَالَ:" انْطَلِقَا حَتَّى تُدْرِكَا امْرَأَةً مَعَهَا كِتَابٌ، وَائْتِيَانِي بِهِ". فَانْطَلَقَا حَتَّى لَقِيَاهَا، فَقَالَا: أَعْطِينَا الْكِتَابَ الَّذِي مَعَكِ، وَأَخْبَرَاهَا أَنَّهُمَا غَيْرُ مُنْصَرِفَيْنِ حَتَّى يَنْزِعَا كُلَّ ثَوْبٍ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: أَلَسْتُمَا رَجُلَيْنِ مُسْلِمَيْنِ؟ قَالَا: بَلَى، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَنَا: أَنَّ مَعَكِ كِتَابًا، فَلَمَّا أَيْقَنَتْ أَنَّهَا غَيْرُ مُنْفَلِتَةٍ مِنْهُمَا حَلَّتِ الْكِتَابَ مِنْ رَأْسِهَا فَدَفَعَتْهُ إِلَيْهِمَا، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاطِبًا حَتَّى قَرَأَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ، فَقَالَ:" أَتَعْرِفَ هَذَا الْكِتَابَ؟". قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" فَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟". قَالَ: هُنَاكَ وَلَدِي وَقَرَابَتِي، وَكُنْتُ امْرَأً غَرِيبًا فِيكُمْ مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، فَقَالَ عُمَرُ: ائْذَنْ لِي فِي قَتْلِ حَاطِبٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا، وَإِنَّكَ لَا تَدْرِي لَعَلَّ اللَّهَ قَدِ اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ إِنِّي غَافِرٌ لَكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: اُن کے والد نے قریش کے کفار کی طرف ایک مکتوب لکھا، سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، اُنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو بلایا اور ارشاد فرمایا: تم دونوں جاؤ! تم ایک عورت کے پاس پہنچو گے، جس کے پاس ایک مکتوب ہو گا، تم اس مکتوب کو میرے پاس لے آنا، یہ دونوں حضرات تشریف لے گئے، اُن کی ملاقات اس عورت سے ہوئی، ان دونوں نے کہا: تم ہمیں اپنے پاس موجود مکتوب دیدو، ان دونوں نے اس عورت کو خبردار کیا کہ وہ دونوں اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے، جب تک اس کی جامہ تلاشی نہیں لے لیتے، اس عورت نے دریافت کیا: کیا تم دونوں مسلمان نہیں ہو؟ اُن دونوں حضرات نے جواب دیا: جی ہاں! لیکن اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ بات بتائی ہے کہ تمہارے پاس ایک مکتوب ہے، جب اس عورت کو یہ یقین ہو گیا کہ وہ دونوں ایسے نہیں جائیں گے، تو اس عورت نے اپنے سر میں سے مکتوب نکالا اور وہ ان دونوں حضرات کے حوالے کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور ان کے سامنے یہ مکتوب پڑھا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس مکتوب سے واقف ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ انہوں نے عرض کی: وہاں میری اولاد اور رشتہ دار موجود ہیں، اور میں قریش کے درمیان ایک غریب الوطن شخص ہوں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آپ مجھے حاطب کو قتل کرنے کی اجازت دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس نے بدر میں شرکت کی ہے اور تم نہیں جانتے، ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف جھانک کر یہ ارشاد فرمایا ہو: ”تم جو چاہو عمل کرو! میں نے تمہاری مغفرت کر دی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15663]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15663]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3066)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15663 in Urdu