🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
179. بَابٌ فِي أَيْمَنَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ایمن رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15667
وَبِسَنَدِهِ عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ قَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ رَأَيْتُ أَيْمَنَ وَهُوَ فَارٌّ مِنَ الْقِتَالِ، فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَرَاهِيَةَ. قَالَ سَعْدٌ: مَا رَأَيْتُ خُطْبَةً أَبْعَدَ مِنْ كُلِّ خَيْرٍ، ثُمَّ إِنَّهُمُ احْتَضَرُوا الْقِتَالَ بَعْدَ ذَلِكَ، فَقَالَ سَعْدٌ: لَقَدْ رَأَيْتُ أَيْمَنَ أَعَنَتَ الْقَوْمَ، فَأَعْجَبَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِأَيْمَنَ: لَقَدْ حُدِّثْتُ أَنَّكَ [ لَا ] تَقُومُ بَيْنَ الصَّفَّيْنِ جُبْنًا، فَقَالَ: إِنِّي لِأَرْجُوَ أَنْ أَقُومَ مَقَامًا يُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّكَ لِخَلِيقٌ أَنْ تَفْعَلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِسَنَدِ الَّذِي قَبْلَهُ.
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: ابومیسرہ بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ایمن کو دیکھا کہ وہ لڑائی سے بھاگ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ناگواری کے آثار نمودار ہوئے، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کوئی ایسی بات نہیں دیکھی جو ہر بھلائی سے اتنی دور ہو، اس کے بعد لوگ لڑائی میں شریک ہوئے، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایمن کو دیکھا کہ اس نے دشمن کو عاجز کر دیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات اچھی لگی۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا ایمن رضی اللہ عنہ سے کہا: مجھے یہ بات بتائی گئی تھی کہ بزدلی کی وجہ سے تم دو صفوں کے درمیان کھڑے نہیں ہو سکتے، تو سیدنا ایمن رضی اللہ عنہ نے عرض کی: مجھے یہ امید ہے کہ میں ایسی جگہ پر کھڑا ہوؤں گا، جس سے اللہ اور اس کا رسول محبت رکھتے ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اس بات کے لائق ہو کہ تم ایسا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے، اس سے پہلی والی روایت کی سند کے ہمراہ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15667]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (847)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15667 in Urdu