🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضٰلت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15695
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ نَزَلَ ذَا الْحُلَيْفَةِ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمُ الصِّبْيَانُ فَيُخْبِرُونَهُمْ عَنْ أَهْلِيهِمْ، فَأُخْبِرَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ بِمَوْتِ امْرَأَتِهِ فَبَكَى، فَقِيلَ لَهُ: أَتَبْكِي؟ فَقَالَ: وَمَا لِي لَا أَبْكِي وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْعَرْشَ اهْتَزَّتْ أَعْوَادُهُ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ". وَأَسَانِيدُهَا كُلُّهَا حَسَنَةٌ.
یہ روایت امام طبرانی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نقل کی ہے، وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے واپس تشریف لاتے تھے، تو آپ ذوالحلیفہ میں پڑاؤ کرتے تھے، بچے نکل کر ان لوگوں کے پاس آتے تھے اور ان کے گھر بار کے بارے میں انہیں بتاتے تھے، سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کو ان کی اہلیہ کے انتقال کے بارے میں بتایا گیا، تو وہ رونے لگے، ان سے کہا: گیا: آپ رو رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: میں کیوں نہ روؤں، جبکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عرش کے پائے، سعد بن معاذ کے انتقال کی وجہ سے ہل گئے۔“ اس روایت کی تمام اسانید حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15695]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (553)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 15695 in Urdu